بانہال // ہفتے کی شام جواہر ٹنل پر ہلکی برفباری اور رام بن بانہال سیکٹر میں کچھ مقامات پر پتھروں کے گر نے کے واقعات کے پیش نظر ادہمپور اور قاضی گنڈ سے کسی بھی قسم کے ٹریفک کو مزید احکامات تک آگے بڑھنے سے روک دیا گیا ۔ جبکہ سنیچر کو جموں سے سرینگر جانے والی کانوائے میں چار ہزار کے قریب گاڑیوں نے شام چھ بجے تک ٹنل کو پار کیا تھا ۔ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے وشال منہاس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ہفتے کی شام سے جواہر ٹنل پر بارشوں اور ہلکی برف بھی شروع ہوئی جبکہ شام چھ بجے بعد بانہال اور رام بن کے درمیان کچھ مقامات ماروگ کے مقام پر پتھر اور پسی گر رہی تھی جس کی وجہ سے رام بن اور بانہال سیکٹر کو بھی ٹریفک کی نقل وحمل کیلئے مزید احکامات تک روک دیا گیا ۔