رامپوراوڑی میں ادھم مچانے والا تیندوا پکڑاگیا

اوڑی//اوڑی کے رام پور گائوں میں محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے ایک تیندوے کو پکڑلیاہے۔بارہمولہ کے محکمہ جنگلی حیات کے رینج افسرنے بتایا کہ مقامی لوگوں اورفوج نے محکمہ کو علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع دی جوآبادی کیلئے خطرہ بناہواتھا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے علاقہ میںفوجی برگیڈ کے قریب پندرہ دن قبل پنجرہ لگایااوراتوارشام کو تیندوااس میں پھنس گیا۔حکام کے مطابق تیندوے کو داچھی گام کے چڑیاں گھر میں بھیجا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے بارہ مولہ ضلع میں جنگلی درندوں کو پکڑنے کیلئے کئی مقامات پرپنجرے لگائے ہیں۔
ؔ