راشٹریہ اُچتر شکھشا ابھیان سکیم

سری نگر//مشن ڈائریکٹر راشٹریہ اُچتر شکھشا ابھیان ( آر یو ایس اے )ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے آر یو ایس اے سکیم کے مختلف اجزأ کے تحت کالجوں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کے دوران پرنسپل ایس پی کالج سری نگر ، پرنسپل گورنمنٹ کالج آف اِنجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ( جی سی ای ٹی ) صفاپورہ ،ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈبلیو ڈی ، ڈپٹی جنرل منیجر جے کے پی سی سی یونٹ صفاپورہ اور آر یو ایس اے کے دیگر اَفسران موجود تھے۔آر یو ایس اے سکیم کے تحت کئی منصوبوں پر غور و خوض ہوا۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کچھ اِداروں میں کام کی رفتار سست ہے ۔ اُنہوں نے اِداروں کے سربراہان اور عمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ وقت کے پابند منصوبوں کی تکمیل کے لئے سرگرم رہیں اور اخراجات کو مزید تیز کریں اور آڈِٹ اور استعمال کی رِپورٹ وزارت کو جمع کرائیں۔مشن ڈائریکٹر نے بنیادی ڈھانچے کے مناسب اِنتظام اور دیکھ ریکھ پر زور دیا۔میٹنگ میں سکیم کے مختلف اجزأ کے تحت سول ورکس کی طبعی اور مالی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ اَفسران نے جانکاری دی کہ مختلف کالجوں کے تقریباً تمام مقامات پر عملدر آمد کے کاموں کو بحال کیا گیا ہے۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ آر یو ایس اے مرحلہ اوّل کے تحت زیر اِلتوأ کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور مرحلہ دوم کے تحت کاموں کی اَنجام دہی کے لئے ایک تفصیلی منصوبہ تیار کیا جائے ۔مزید اُنہوں نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ فنڈس کی وصولی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے اِداروں کے سربراہان او رعمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ وقت کے پابند منصوبوں کی تکمیل کے لئے متحرک رہیں اور یوٹیلائزیشن سر  ٹیفکیٹ کی جلد اَزجلد جمع کرنے میں مزید تیزی لائیں۔آر یو ایس اے ایک مرکزی معاونت والی سکیم جو جموں وکشمیر میں 10:90 کے تناسب سے لاگو کی گئی ہے ۔ اِس کا مقصد یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اہم بنیادی ڈھانچے اور معیار میں بہتری فراہم کرنا ہے۔