راحت میموریل کنو وینٹ اکیڈی اڑی نے یوم تاسیس منایا

 
مینڈھر//راحت میموریل کنو وینٹ اکیڈی اڑی مینڈھر کی طرف سے یوم تاسیس کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔مقامی سرپنچ کی قیادت میں منعقدہ تقریب میں چار پنچایتوں کے معززین کے ساتھ ساتھ فوجی آفیسران نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر طلباء کی جانب سے ایک تمدنی پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس کے دوران سکولی طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔اس تمدنی پروگرام کے ذریعہ بچوں کو تعلیم سے اراستہ کرنا ،ملک و قوم کے تئیںمحبت اورجانثاری جذبات کو فروغ دینے،اساتذہ، والدین اور پڑوسیوں کے عزت و احترام، اچھا برتائو کرنے اور دورِ حاضرہ میں معاشرہ میں پھیلتی ہوئی منشیات کی لعنت سے دور رہنے کے پیغامات دئے گئے۔معززین کی جانب سے پروگرام میں شرکت کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔مقررین نے راحت میموریل کنو وینٹ اکیڈی اڑی کی جانب سے بچوں کو فراہم کی جارہی تعلیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقہ کے بچوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔اس پروگرام میں راحت میموریل کنو وینٹ اکیڈی کے چیئر مین محمد اعظم فانی نے کہاکہ مذکورہ ادارے کی جانب سے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہیں جبکہ اس عمل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔