رام بن//ضلع رام بن کے راج گڑھ بلاک کی ڈی ڈی سی نشست میں آٹھویںاور آخری مرحلہ کے تحت آج ووٹنگ ہوگی۔پولنگ پارٹیاں پولنگ میٹریل کے ساتھ پولنگ پارٹیوں کوآج یعنی 19 دسمبر کو راج گڑھ ڈی ڈی سی نشست پر شیڈول پولنگ کے لئے ضلعی انتظامی کمپلیکس سے کل ہی روانہ کردی گئیں۔یہاں 9 امیدوار میدان میں ہیں جن میں مرکزی مقابلہ کرنے والے امیدوار این سی ، کانگریس اور بی جے پی کے ہیں۔ان کے علاوہ کچھ آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرناظم ضیاء خان نے بتایا کہ رائے دہندگی کے لئے 29 پولنگ اسٹیشن قائم کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ صبح سات بجے سے شروع ہوگی اور دوپہر 2 بجے اختتام پذیر ہوگی۔حلقے میں پولنگ عملے اور ان کی بورڈنگ کے ٹرانسپورٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس چیف حسیب الرحمن نے دعوی کیا کہ پولیس اور سیکورٹی پولنگ عملہ کے ساتھ تعینات کردی گئی ہے تاکہ حلقے میں پر امن طریقے سے پولنگ ہوسکے۔