رام بن //ماہی گیری کو فروغ دینے اور ٹراوٹ کو بطور قدرتی ذخیرہ محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ فشرئیز نے سنیچر کے روز راج گڑھ واٹر باڈیز میںایم ایل اے رام بن نیلم کمار لنگہیہ کے ہدایات کے تحت ٹراوٹ مچھلی کے بیج ڈالے گئے۔راج گڑھ ندی اور علاقہ کی دیگر ندیوں میں مدر ٹراوٹ فش فارمنگ سے 17000ٹراوٹ فرائی لا کر ندی میں ذخیرہ کئے گئے۔محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان ندیوں میں تراوٹ مچھلیوں کے بیج ذخیرہ کرنے کا مقصد علاقہ میں ماہی گیر ی کو فروغ دینا ہے۔انہوںنے مزید بتایا کہ ان ندیوں میں ٹراوٹ مچھلیوں کے بیج ذخیرہ کرنے سے مچھلیوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کو ماہی گیری کی طرف مائل کرے گا۔ٹراوٹ مچھلیوں کے بیج ان ندیوں میں ذخیرہ کرنے سے مختلف خطہ کے لوگوں کو اس علاقہ کی طرف کشش کرے گی اور اس طرح سے ضلع میں ماحول دوستانہ سیاحت کو فروغ ہوگا۔