Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر تنظیم نو(ترمیمی)بل منظور مرکز کے زیر انتظام حکومت (ترمیمی) بل پربھی مہر ثبت

Mir Ajaz
Last updated: December 19, 2023 12:23 am
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

 یو این آئی

نئی دہلی// لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کے انتظامات، جموں و کشمیر اور پڈوچیری اسمبلیوں میں خواتین کو ایک تہائی ریزرویشن دینے سے متعلق دو بلوں کو پیر کو راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے درمیان مختصر بحث کے بعد صوتی ووٹ سے منظور کر دیا گیا۔یہ دونوں بل لوک سبھا سے پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں۔ اس طرح اب ان پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی ہے۔ دوسری بار ملتوی اور کھانے کے وقفے کے بعد کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔زبردست شور شرابے کے درمیان چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے جموں و کشمیر تنظیم نو (دوسری ترمیم) بل 2023 اور مرکز کے زیر انتظام حکومت (ترمیمی) بل 2023 پیش کرنے کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے کا نام پکارا۔

 

رائے نے ہنگامہ آرائی کے درمیان یہ دونوں بل ایوان میں پیش کئے۔جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس میں جموں و کشمیر اسمبلی کی تمام منتخب نشستوں کا ایک تہائی خواتین کے لیے ریزرو کرنے کا التزام کیا گیا ہے۔ یہ ریزرویشن اسمبلی میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص نشستوں پر بھی نافذ ہوگا۔یونین ٹیریٹری گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2023 کو یونین ٹیریٹری گورنمنٹ ایکٹ 1963 میں ترمیم کرنے کے مقصد سے لایا گیا ہے۔ یہ قانون ساز اسمبلیوں کے قیام اور بعض مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے وزراء کی کونسل کی تشکیل کا انتظام کرتا ہے۔ یہ ترمیم پڈوچیری اسمبلی کی تمام منتخب نشستوں میں سے ایک تہائی خواتین کے لیے محفوظ کرنے کا انتظام کرتی ہے۔ اس کا اطلاق اسمبلی میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص نشستوں پر بھی ہوگا۔چیئرمین نے ان دونوں بلوں پر ایک ساتھ بحث کا آغاز زبردست شور شرابہ کے درمیان کیا۔ اس دوران 13 ارکان نے مختصر بحث میں حصہ لیا جو 10 منٹ تک جاری رہی۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایم تھمبی دورائی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کی تیاری کی جانی چاہئے۔ تیلگو دیشم پارٹی کے کناکامیدلا رویندر کمار نے بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں فوری طور پر انتخابات کرائے جانے چاہئیں۔اس کے بعد مسٹر رائے نے ان دونوں بلوں کو پاس کرنے کی تجویز پیش کی۔ ایوان نے ان دونوں بلوں کو ایک ایک کرکے صوتی ووٹ سے منظور کردیا۔ لوک سبھا ان دونوں بلوں کو پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔ اس طرح ان پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
یونیفائیڈ پنشن سکیم ملازمین کو25لاکھ کی گریجویٹی ملے گی
صنعت، تجارت و مالیات
سیمنٹ کی درجہ بندی، مینوفیکچرنگ اور کوالٹی کنٹرول چیک بیورو آف انڈین سٹینڈرڈز کا 2روزہ کیپسول کورس منعقد
صنعت، تجارت و مالیات
کشمیر کا روایتی پیپرماشی بکس مودی نے البرٹا کی ایل جی سلمی لکھانی کو تحفہ پیش کیا
صنعت، تجارت و مالیات
بجاج الیانز کاہیلتھ انشورنس تْہندِ خاطر‘ کا آغاز
صنعت، تجارت و مالیات

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ملک میں انگریزی بولنے والے جلد ہی شرمندہ ہوں گے، ایسا معاشرہ بننا زیادہ دور نہیں: امیت شاہ

June 19, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

ٹنل کے آرپار گرمی کی شدید لہر،سرینگر میں  35.2ڈگری سیلشس کے ساتھ دہائیو ں کا ریکارڈ ترین گرم دن ریکارڈ

June 19, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ایران میں پھنسے کشمیری طلبا کے ایک گروپ کی وطن واپسی

June 19, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا :خامنہ ای

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?