راجوری کا بکروال لڑکا نالہ پہرو میں غرقآب

کپوارہ//ہندوارہ کے وحی پورہ علاقہ میں زالورہ بس سٹاپ کے نزدیک اس وقت کہرام مچ گیا جب راجوری کا ایک بکروال 12سالہ عباس نالہ پہرو میں غر قآب ہوگئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ راجوری علاقہ سے تعلق رکھنے والے بکروال طبقہ کو موسم گرما کے دوران اپنے مال مویشیو ں سمیت وادی کے مختلف علاقوں کے پہاڑوں پر رہتے ہیں اور یہ بکروال طبقہ بنگس وادی کے لئے جارہے تھے اور جو ں ہی یہ زالورہ وحی پورہ ہندوارہ کے نزدیک پہنچ گئے تو ان میں ایک12 سالہ لڑکا نالہ پہرو پر گیا جہاں اس کا پیر پھسل گیا اور وہ نالے میں ڈوب کر غرقآب ہوا ۔بتا یا جاتا ہے کہ 12سالہ محمد عباس خان کی نعش کو نالہ سے نکالنے کے لئے وحی پورہ اور ہری پورہ ہندوارہ کے مقامی جوان اور پولیس کاروائی پر لگ گئے جبکہ پولیس نے نیوی اور خوطہ خورو ں کی بھی خدمات حاصل کی۔