راجوری //گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری میں’ کمپیوٹر کی بنیاداورانفارمیشن ٹیکنالوجی آلات‘کے موضوع پر تیار کردہ ایک کتاب کا رسم اجرا عمل میں لایاگیا۔یہ کتاب کالج کے شعبہ کمپیوٹر ایپلی کیشن کے تدریسی عملے کے ایک رکن عرفان جلال بٹ نے لکھی ہے ۔اس سلسلے میں کالج میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر جاوید احمد قاضی نے کی جبکہ اس موقعہ پر پروفیسر اقبال رینہ اور پروفیسر منگت رام شرما سمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجودتھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نے عرفان جلال بٹ کی کاوشوں کی سراہنا کی۔تقریب میں یاسر چوہدری،سپریا گپتا، اظہر جاوید اور اطہر عزیز رینہ بھی موجو دتھے ۔