راجوری+پونچھ//سرحدی ضلع راجوری او ر پونچھ میں ہوئے 2الگ الگ سڑک حادثات میں 7افراد زخمی ہوگئے ہیں جن کا علاج معالجہ کیلئے ہسپتال بھرتی کروایا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں معاملات بھی درج کر لئے گئے ہیں ۔راجوری شہر کے درہالی پل علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایک کارزیر نمبر -JK11D 3019 راجوری سے ایتی جا رہی تھی کہ سڑک سے پھسل کر سڑک کے کنارے کھیتوں میں گر گئی۔اس حادثے کے دوران کار میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں محمد مسعود (56) ولد عبدالمجید، محمد آفتاب (14) ولد محمد شکور اور بلال احمد (12) ولد محمد مقصودکے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں قانونی کارروائی جاری ہے۔ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساوجیاں کھیت کے مقام پر طرفین کی جانب سے چل رہی ٹاٹا سومو اور ایک مسافر گاڑی کے بیچ ٹکڑ ہوئی جس کی وجہ سے گاڑیوں میں سوار چار افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی لوگوں اور بی ایس ایف کے جوانوں کی مدد سے علاج کیلئے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا ۔پولیس کے مطابق مسافر گاڑی زیر نمبرJK12 1697- جو کہ منڈی سے ساوجیاں کی جانب روانہ تھی کہ اچانک کھیت کے مقام پر ایک ٹا ٹا سومو زیر نمبر -JK02AH 39 65 کے مابین ٹکر ہوئی جس دوران گاڑیوں میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت کریم بٹ سکنہ گگڑیاں، محمد اقبال ولد محمد اعجازسکنہ راجپورہ، پوشہ بیگم زوجہ محمد سلیم اور شمیم اختر زوجہ شکیل احمد سکنہ سندری ساوجیاں کے طور پر ہوئی جنہیں مقامی لوگوں اور بی ایس ایف کے جوانوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔ ان زخمیوں میں سے ایک شدید زخمی کو ضلع ہسپتال مزید علاج کیلئے ریفر کرد یا گیا ہے ۔منڈی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ تین زخمیوں کی حالت بہتر ہے تاہم ایک شدید زخمی کو ضلع ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے ۔