راجوری میں یوتھ کانگریس کارکنوں کااحتجاج ناکام بنادیا

راجوری//ضلع پولیس نے گزشتہ روز گوجرمنڈی راجوری میں احتجاج کررہے کانگریس کے کچھ کارکنوں کوحراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق یوتھ کانگریس کے کارکنان مین چوک گوجرمنڈی میں جمع ہوئے اورانہوں نے اچانک نعرے بازی شروع کردی۔وہ دفعہ 35A کے ساتھ چھیڑچھاڑکے خلاف نعرے بلندکررہے تھے۔ اس دوران پولیس نے تمام نوجوانوں کوحراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے کہاکہ 9  کالج طلباکاایک گروپ جن کی قیادت  یوتھ کانگریس سے تعلق رکھنے والے نوجوان کررہے تھے گوجرمنڈی چوک میں جمع ہوکرنعرے بازی کررہاتھا اوریہ احتجاج انتظامیہ کی اجازت کے بغیرکیاجارہاتھا ۔انہوں نے کہاکہ ایس ایچ اواعجازحیدرکی قیادت میں پولیس ٹیم نے موقعہ پرپہنچ کرانہیں احتیاطی طورپرحراست میں لے لیا۔