راجوری//راجوری میں فوج اور پولیس نے جنگجوئوں کی کمین گاہ پر چھاپہ مارتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا ہے۔ فوج اور پولیس کی بھاری جمعیت نے راجوری کے کئی علاقوں جن میں گڈیوگ شامل ہیں میں تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔ اس دوران فورسز نے گڈیول میں جنگجوئوں کی کمین گاہ کا پتہ لگاتے ہوئے وہاں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا ہے۔ فورسز کے مطابق جنگجوئوں کی کمین گاہ سے 2اے کے رائفلز، 2میگزین اور گولیوں کے کئی راونڈ برآمد کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق علاقہ میں جنگجوئوں کوڈھونڈ نکالنے کے لیے تلاشی کارروائی ابھی بھی جاری ہے۔ (کے این ایس)