عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری میں پولیس نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو ہیروئن اور ہزاروں نشہ آور گولیوں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔پولیس نے کہا کہ ایس ایچ او راجوری کی سربراہی میں پولیس سٹیشن راجوری کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر ایک خصوصی ناکا لگایا اور انچارج پولیس پوسٹ چنگس اور انچارج اینٹی ڈرگس سکواڈ راجوری کے ساتھ مل کر جموں راجوری پونچھ قومی شاہراہ پر کلر کے مقام پر قائم کیا گیا۔اس ناکے کی چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا جن کو روک کر تلاشی لی گئی تو دونوں کے قبضے سے آٹھ گرام ہیروئن جیسی نشہ آور شئےبرآمد ہونے کے علاوہ ممنوعہ ادویات کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی جس میں 8000 نشہ آور گولیاں شامل ہیںجو ٹرالی بیگ میں بھرے ہوئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ دو مشتبہ افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا اور ان کی شناخت محمدتیمور ملک ولد شکیل احمد ساکنہ تھانمنگ درہال اور آصف احمد ولد منیر حسین ساکنہ کھیوڑہ راجوری کے طور پر کی گئی ہے۔دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 245/2024 زیردفعات8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان علاقے کے معروف منشیات فروش ہیں اور انہوں نے راجوری شہر کے کھیوڑہ علاقے میں اپنی غیر قانونی حرکتیں کرنے کے لیے راجوری کالج کے قریب کرایہ پر ایک کمرہ لیا تھا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کی خرید و فروخت کے حوالے سے آگے اور پیچھے روابط کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔