عظمیٰ نیوز سروس
راجوری //ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے منگل کوپانچویں مرحلے کے تحت جموں وپونچھ شاہراہ پر بلیک ٹاپنگ کے کام کا آغاز کیا۔مہتواکانکشی پروجیکٹ وسیع تر اقدام کا ایک اہم جزو ہے جس کا مقصد اکھنور سے شروع ہونے والی موجودہ جموں-راجوری-پونچھ قومی شاہراہ کو چوڑا کرنا ہے۔افتتاحی تقریب میںائو سی محکمہ گریف میجر منجوناتھ کیساتھ ساتھ دیگر اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔
غور طلب ہے کہ جموں پونچھ شاہراہ کی کشادگی آٹھ الگ الگ مرحلوں کے تحت ہو گی ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر بلیک ٹاپنگ کے کام کو تیزی سے مکمل کرنے کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بنیادی ڈھانچے کی اس تبدیلی سے مقامی لوگوں اور کاروبار دونوں کو دور رس فوائد حاصل ہوں گے، جو بالآخر خطے کی مجموعی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ جموں-راجوری-پونچھ قومی شاہراہ کو چوڑا کرنا راجوری میں ترقی کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہو گی ۔