راجوری میں بھی کینڈل مارچ نکالاگیا

راجوری //تنخواہوں کی ادائیگی اور ساتویں تنخواہ کمیشن کے مطالبات پر راجوری میں بھی رہبر تعلیم اساتذہ نے کالی پٹیاں باندھ کر کینڈل مارچ نکالا۔فورم کے ضلع صدر منظور خان کی سربراہی میں بڑی تعداد میں اساتذہ چلڈرن پارک میں جمع ہوئے جہاں سے انہوں نے گوجر منڈی چوک کی طرف ریلی نکالی اور احتجاجی دھرنا دیا۔انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ رہبر تعلیم اساتذہ ایک نہیں بلکہ کئی مسائل سے دوچار ہیں لیکن ان کو حل نہیں کیاجارہا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی تنخواہیں ادا کی جائیں اور ساتویں تنخواہ کمیشن کا فائدہ دیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی گورنر اس سلسلے میں ذاتی مداخلت کریں ۔ اس دوران اساتذہ نے بازئوں اور ماتھے پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں ۔