جموں//جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سندربنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کو ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ راجوری کے سندربنی سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی صبح قریب ساڑھے سات بجے پاکستانی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی اہلکار اس حملہ کا بھر پور جواب دے رہے ہیں۔