راجوری میں اجتماعات پر پابندی عائد

راجوری //راجوری میں انتظامیہ نے بغیر اجازت کے ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیاہے ۔ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ سیاسی ، مذہبی ، سماجی یا کسی بھی دیگر اجتماع پہلے حکام سے اجازت لیناہوگی نہیں تو ضلع میں ایسا کوئی بھی اجتماع منعقد نہیں کرنے دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز آئین کی دفعہ 35اے کے حق میں احتجاج کررہے یوتھ کانگریس ورکروں کو گوجر منڈی سے گرفتار کیاگیاتھا۔