راجوری ضلع میں کراس ایل او سی فائرنگ کے دوران شہری زخمی

سرینگر/ضلع راجوری میں جمعرات کو کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستانی افواج کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے دوران ایک شہری زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق دونوں ملکوں کی افواج نے راجوری میں  کنٹرول لائن پر نوشیرہ، لام علاقے میں ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ کراس ایل او سی فائرنگ کے اس واقعہ میں پوکھارنی کا رہنے والا ایک شہری زخمی ہوگیا۔

 مذکورہ شہری کراس فائرنگ کے وقت اپنے مویشی چروارہا تھا۔