راجوری ضلع میں ریچھ کے حملے میں چار افراد زخمی

سرینگر//ضلع راجوری کے درہال علاقے میں بدھ کو ریچھ کے حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع کے چوکیان گاوں میں پیش آیا۔
زخمی افراد کی شناخت محمد شبیر ولد محمد امین ،محمد شیرین ولد قیصر محمد، نیاز اللہ ولد محمد نصیب ساکنان چوکیان اور محمد اقبال ولد لال دین ساکن سمبلی درہال کے طور ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کھیتوں میں کام کررہے تھے جب ایک ریچھ نمودار ہوکر ان پر حملہ آور ہوا۔
بعد ازاں ریچھ نزدیکی جنگل کی طرف بھاگ گیا ۔ 
زخمیوں کو درہال کے اسپتال میںپہنچایا گیا ہے۔