جموں//راجوری ضلع کے لام علاقے میں پیر کو ایک منی بس حادثہ کا شکار ہونے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ منی بس پکھرنی سے نوشہرہ جاتے ہوئے سڑک سے پھسل کر لام کے قریب کھائی میں جاگری۔
انہوں نے بتایا کہ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت بس میں تقریباً 40-50 افراد سوار تھے اور ان میں سے کئی کو چوٹیں آئیں۔
زخمیوں میں سے ایک شخص کی شناخت لال حسین سکنہ لام کے طور ہوئی ،بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ایک پولیس افسر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔