راجوری// راجوری ضلع کے لام نوشہرہ سڑک پر پیش آئے بس حادثے میں 2درجن کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ایک بس لائن آف کنٹرول لام، پکھرنی علاقے سے مسافروں کو لے کر لام کی طرف سے ہائی وے پر جا رہی تھی کہ پھسل کر سڑک کے کنارے سے ٹکرا گئی۔
حکام نے،"ہم نے جائے حادثہ پر بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے©"۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج، پولیس اور سول انتظامیہ دونوں نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے، زخمیوں کی تعداد پچیس سے زیادہ بتائی جا رہی ہے اور اب تک بیس کے قریب زخمی مسافروں کو بچایا جا چکا ہے۔