راجوری بس حادثہ میں درجنوں زخمی

سمت بھارگو
راجوری//راجوری قصبہ کے کھنڈلی پل کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کینٹر بس میں سوار درجنوں مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

 

حکام نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کنٹر بس کوٹیدھرا سے راجوری کی طرف جارہی تھی اور مخالف سمت سے آنے والا ایک ٹپر آپس میں ٹکرا گیا اور کینٹر بس بعد میں سڑک پر الٹ گئی۔

 

حکام نے مزید کہا کہ درجنوں مسافر، جن کی تعداد بیس سے زیادہ بتائی جارہی ہے، حادثے میں زخمی ہوئے جنہیں جائے حادثہ سے منتقل کیا گیا اور جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ ہسپتال راجوری لے جایا گیا۔

 

حادثے میں زخمیوں کی تعداد ابھی واضح نہیں ہوئی ہے ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔