راجوری //راجوری۔کوٹرنکہ ۔بدھل سڑک پر پسی گرآنے کی وجہ سے کئی گھنٹے تک ٹریفک متاثر رہا جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کاسامناکرناپڑا۔سڑک پر ترالہ کینچی موڑ پر پتھروں سمیت بھاری ملبہ گر آیا جس کی وجہ سے روڈبندہوگئی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ ایک گھنٹہ سے زائد ٹریفک معطل رہا جسے پھر بعد میں بحال کیاگیا۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ایک افسر نے بتایاکہ بھاری پسی گرآنے کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ بند ہوگیا تاہم ملبہ ہٹاکر اسے بحال کردیاگیااوراب گاڑیاں چل رہی ہیں ۔