سرینگر//پی ایچ ای، اری گیشن و فلڈ کنٹرول کے سیکرٹری فاروق احمد شاہ نے کل صحت عامہ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے چیف انجنیئروں کے راجباغ سرینگر میں قائم دفاتر کا اچانک دورہ کر کے وہاں کام کاج کا جائیزہ لیا۔انہوں نے افسروں اور اہلکاروں کو لگن اور تندہی کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ عوام کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے ان دفاتر میں التواء میں پڑے عوامی اہمیت کے معاملات فوری طور نمٹانے کی ہدایت دی۔ سیکرٹری موصوف نے صحت عامہ محکمہ کے راج باغ دفتر میں پیش آئی آگ کی واردات پر تشویش کا اظہار کیا اس واردات میں دفتری ریکارڈ کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تحقیقات کا عمل مکمل ہونے تک متعلقہ ملازم کو معطل کرنے کے احکامات دیئے۔
راجباغ میں محکمہ صحت عامہ کے دفتر میں آتشزدگی کا معاملہ
