رابطہ سڑک کی افتتاحی تقریب میں گھمسان | سابقہ ممبر اسمبلی بھی پہنچے گئے ،ڈی ڈی سی سرنکوٹ نے رسم ادا کی

 

بختیار کاظمی

سرنکوٹ// سرنکوٹ کے علاقہ دندی دھڑا کے محلہ میں ڈی ڈی سی ممبر سرنکوٹ بی سوہیل ملک نے بٹنگیاں تا گائی کھڈا وایا مسجد دندی دھڑا جانے والی پانچ کلو میٹر سڑک کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں سابق ایم ایل محمد اکرم چوہدری و بی ڈی سی چیرمین نظیر چوہدری کو بھی افتتاحی تقریب میں دعوت پر بلایا گیا تھا۔تقریب کے دوران لیڈران کے کے درمیان تلخی بھی دیکھی گئی جبکہ ان کے حمایتوں نے بھی گھمسان میں حصہ لیا ۔

 

سڑک کے افتتاح کے دوران سابقہ ممبر اسمبلی سرنکوٹ محمد اکرم چوہدری کے حمایتی اس بات سابقہ ممبر اسمبلی کے ہاتھوں سڑک کا افتتاح چاہتے تھے جبکہ اس سلسلہ کو لے کر دونوں لیڈران کے چاہنے والوں کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم بعد میں ضلع ترقیاتی کونسل کے ممبر سوہیل ملک نے قاعدہ کے مطابق سڑک کا افتتاح کیا جبکہ اس دوران سابقہ ممبر اسمبلی بھی موقعہ پر موجود تھے ۔بٹنگیاں تا گائی کھڈا وایا مسجد دندی دھڑا تک جانے والی سڑک کل 7.35 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہو گئی جس کی کل لمبائی 5 کلومیٹر ہے۔

 

اس دوران افتتاحی تقریب میں دونوں لیڈران کی حمایت میں آئے ہوئے لوگوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی تاہم لیڈران نے لوگوں کو قابو میں کر کے سوہیل ملک ڈی ڈی سی سرنکوٹ بی کے افتتاح کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی ڈی سی کے ممبر سوہیل ملک نے اس ڈریم پروجیکٹ کے لئے مقامی لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔