دیویندر رانا کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

جموں// بی جے پی کے سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور عوامی اہمیت کے حامل مختلف مسائل کو اٹھایا ۔ رانا نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی جس میں انہوں نے منریگا کے تحت زیر التوا ادائیگیوں کے اجراء، مشترکہ مسابقتی امتحانات کے خواہشمندوں کیلئے عمر میں نرمی ، یومیہ اجرت کی ریگولرائیزیشن ، بی ایس ایف /سی آئی ایس ایف کے خواہشمندوں اور پیشہ وارانہ تربیت دہندگان کے کمپائلرز اور خدشات کے معاملے کے علاوہ زیر التوا کلاس فورتھ کی بھرتیوں کو تیز کرنا شامل ہے، سے متعلق کئی مطالبات اور مسائل کو پیش کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کی ضروریات اور امنگوں کی عکاسی کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبے اور پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے اور انہیں بات چیت کے دوران پیش کئے گئے حقیقی مسائل پر مناسب غور کرنے کا یقین دلایا ۔ لفٹینٹ گورنر نے مسٹر رانا پر زوردیا کہ وہ تمام محاذوں پر عوامی بہبود کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔