دیودار مکان پر گرآیا، گوری وان بارہمولہ میں ر ہائشی مکان کو نقصان

بارہمولہ /فیاض بخاری/ضلع بارہمولہ کے گوری وان نارواو علاقے میں اتوار کی شام کو اُس وقت افرا تفری پھیل گئی جب دیودار کا ایک بھاری بھرکم درخت ممہ دین پوڑ ولد صوفی پوڑکے رہائشی مکان پر گرآیااور مکان تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں مکان کو نقصان پیش آیا۔یہ واقع گذشتہ شام دیر گئے پیش آیا۔متاثرہ کنبے نے ضلع انتظامیہ سے امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔