راجوری //وزیر اعظم نریندر مودی راجوری میں فوجی اہلکاروں کیساتھ دیوالی منائیں گے ۔وزیر اعظم کی راجوری آمد کے سلسلہ میں ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔دو برس قبل بھی وزیر اعظم نے دیوالی کے موقعہ پر راجوری کا درہ کر کے ایس آف سپیڈز ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں فوجی اہلکاروں کیساتھ ملا قات کر کے مٹھائیاں تقسیم کر کے دیوالی کی خوشیاں منائی تھیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی امسال دیوالی کا تہوار راجوری میںلائن آف کنٹرول پر فوجی اہلکاروں کے ساتھ منائیں گے ۔اس سلسلہ میں وزیر اعظم ہند جمعرات کو جموں کے دورے پر پہنچے گے اور وہاں سے وہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر روانہ ہونگے اور کنٹرول لائن پر فوجی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی کا تہوا ر منائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی راجوری آمد کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات بھی سخت کر دئے گئے ہیں جبکہ ساتھ ہی سرحدوں پر بھی فوج کو چوکس کر دیا گیا ہے۔