کپوارہ//کپوارہ کے ایک گائوں میں سڑک کی حالت ناگفتہ بہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں میں محکمہ آراینڈ بی کے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے۔ دیلہ دجن گلگام نامی گائوں کے لوگوں نے سڑک کی خستہ حالی کے خلاف کپوارہ میں احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ سڑک پر فوری طور مرمت کا کام شروع کیا جائے ۔لوگو ںنے کہاکہ دیلہ دجن گلگام کی سڑک اس قدر خستہ ہے کہ اس پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں اور سڑک پر مسافر گا ڑیو ں کو چلنے میں خلل پڑجاتا ہے ۔لوگو ں کے مطابق یہ سڑک کئی سالو ں سے اسی حالت میں ہے اور محکمہ نے اسے ٹھیک کر نے میں ابھی تک اقدام نہیں کیا۔لوگو ں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام لگایا کہ اگرچہ سڑک کی خستہ حالی کا معاملہ ان کی نو ٹس میں لایا لیکن انہو ں نے تا حال کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی ۔مقامی آبادی کے مطابق اگر سڑک کو ٹھیک نہیں کیا گیا تو وہ زور دار احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے ۔