دہی علاقوں میں عمارتوں کی تعمیر

سرینگر// انتظامیہ نے دیہی علاقوں میں رہائشی مکانات و تجارٹی عمارات کی تعمیرات،تعمیر نو اور مرمت کی منظوری کیلئے حکام کو نامزد کیا ہے۔محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پنچایتی راج قانون مجریہ1989 کی دفعہ2 شق12 کی ذیلی شق (IV) اور جموں کشمیر پنچایتی راج ضوابط مجریہ1996 کے ضابطہ 155اور156 کے تحت حاصل اختیارات دیہی علاقوں میں رہائشی مکانات و تجارتی عمارات کی تعمیر ،تعمیر نو اور مرمت کی منظوری کیلئے با اختیارحکام کی نامزدگی کو منظوری دی گئی ہے۔ حکم نامہ کے مطابق پنچایتوں کے حدود میں رہائشی مکانات کی اجازت کا اختیار حلقہ سرپنچ،ولیج لیول ورکر( پنچایت سیکریٹری) اور پٹواری حلقہ کو ہوگا،جبکہ تجاری عمارات اور دکانات کے اجازت ناموں کیلئے متعلقہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ(چیئرمین)،متعلقہ تحصیلدار،ٹائون پلاننگ افسر،بلاک ڈیولپمنٹ افسر اور متعلقہ حلقہ سرپنچ کو ہوگا۔ آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی دیگر عمارات بشمول سرکاری عمارات کی اجازت کیلئے بھی  سب ڈویژنل مجسٹریٹ(چیئرمین)،متعلقہ تحصیلدار،ٹائون پلاننگ افسر،بلاک ڈیولپمنٹ افسر اور متعلقہ حلقہ سرپنچ سے رجوع کرنا ہوگا۔