دہلی میں یومِ جمہوریہ کی تقریب میں شرکت

کٹھوعہ// گورنمنٹ ڈگری کالج کٹھوعہ نے جمعرات کو اپنے 9 این سی سی کیڈٹس کو اعزاز سے نوازا ، جنہوں نے نئی دہلی میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی تقریبات میں جموں و کشمیر کے یوٹی کی نمائندگی کی۔کالج کے پرنسپل پروفیسر راج کرن نے یہاں کالج کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب میں کیڈٹس کو مبارکباد دی۔این سی سی کیڈٹس نے آر ڈی سی میں مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی بہترین کارکردگی پیش کی۔ 4 جموں و کشمیر بٹالین کے ایس یو او سمیر خان کو راج پتھ اور پی ایم ریلی کے لیے منتخب کیا گیا، 4 جموں و کشمیر بٹالین کے جے یو او جرنیش بندرال نے راج پتھ اور پی ایم ریلی میں حصہ لیا اور 4 جموں و کشمیر بٹالین کے جے یو او کانو نے بھی پی ایم ریلی میں حصہ لیا۔ جی ڈی سی کٹھوعہ کی 2 جموں و کشمیر لڑکیوں سے جے یو او پرولین کور کو ثقافتی پروگراموں کے لیے اور جے یو او شاکشی اندوترا کو گارڈ آف آنر کے لیے منتخب کیا گیا۔ جی ڈی سی کٹھوعہ کے پہلی جے اینڈ کے نیول ونگ سے، ایس سی سی ابھیشیک رانا نے راج پتھ اور پی ایم ریلی پر مارچ کیا، ایس سی سی امن شرما نے پی ایم ریلی میں مارچ کیا، سی سی کمل سنگھ نے گارڈ آف آنر میں حصہ لیا اور سی سی سنائینا نے بھی پی ایم ریلی میں مارچ کیا۔این سی سی کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل جی ڈی سی کٹھوعہ نے ان کی غیر معمولی کارکردگی کی تعریف کی اور این سی سی کیڈٹس کو لگن اور خلوص کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔