یو این آئی
نئی دہلی// دہلی سمیت قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں عوام کو گرمی کی لہر سے راحت ملتی نظر آ رہی ہے ..۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پانچ روز میں درجہ حرارت 41 سے 45 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے جو جمعرات اور جمعہ کو 45 ڈگری تک پہنچ جائے گا، تاہم اس دوران آسمان صاف رہے گا۔ اس دوران دھند کے ساتھ ہلکے ابر آلود آسمان اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے ، تاہم گرمی سے ابھی تک کوئی راحت ملنے کی توقع نہیں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 02مئی کے بعد پورے شمال مغربی اور وسطی ہندوستان میں درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری سیلسیس کی کمی واقع ہوگی۔