دہلی میں انکاؤنٹر کے بعد دو شارپ شوٹر گرفتار

یواین آئی

نئی دہلی// دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے مشرقی دہلی کے میور وہار میں انکاؤنٹر کے بعد دو شارپ شوٹرز کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے پیر کو بتایا کہ انکاؤنٹر میں ایک ملزم زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو ایک گلوکار کے قتل کا کام سونپا گیا تھا، جس کے لیے انہوں نے رواں سال اکتوبر میں بھٹنڈہ میں کوشش کی تھی لیکن گلوکار گھر پر نہ ملنے کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت راج پریت سنگھ (25) عرف راجہ اور وریندر سنگھ (22) عرف ومی کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ دونوں بین الاقوامی گینگسٹر ارشدیپ سنگھ عرف دلہ کے شارپ شوٹر ہیں۔ انہیں میور وہار علاقے میں سماچار اپارٹمنٹ کے سامنے اکشردھام مندر کی طرف جانے والی مرکزی سڑک پر انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کیا گیا۔