دہلی حکومت کا’روزگار بجٹـ’ـ | 20 لاکھ نوکریوں کا ہدف مقرر

نئی دہلی//یواین آئی//دہلی کے نائب وزیراعلی اور وزیر خارجہ منیش سسودیا نے اسمبلی میں ہفتے کو سال 23-2022 کے لئے 75800 کروڑ روپے کے بجٹ پیش کیا جس میں اگلے پانچ سال میں 20 لاکھ نئے روزگار دینے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔انہوں نے اسے ‘روزگار بجٹ’ بتایا اور کہا کہ حکومت قومی دارالحکومت میں اگلے پانچ پانچ سال کے دوران 20 لاکھ روزگار کے نئے موقع پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔مسٹر سسودیا نے کہا،‘‘دہلی بجٹ 23-2022 روزگار بجٹ ہوگا۔ہماری کوشش ہوگی کہ پانچ سال کے دوران قومی دارالحکومت میں روزگار کے 20 لاکھ موقع پیدا کئے جاسکیں۔’’وزیر خزانہ نے کہا کہ دارالحکومت میں آبادی کے صرف ایک تہائی لوگ ہی منظم روزگار کے علاقے سے جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں 1.68 کروڑ آبادی میں ابھی 55.87 لاکھ لوگ ہی روزگار میں لگے ہیں۔ ہم روزگار میں لگی آبادی کا تناسب 45 فیصد تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ ابھی یہ تناسب قریب 33 فیصد ہیں۔’’مسٹر سسودیا نے بلدیاتی اداروں کے لئے 6154 کروڑ روپے ،تعلیمی شعبہ کے لئے 16274 کروڑ روپے اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ کے لئے 9539 کروڑ روپے کے التزام کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں عام آدمی محلہ کلینک اور عام آدمی پالیٹیکنک کے لئے 475 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔مسٹر سسودیا کے مطابق محلہ کلینک میں اب تک قریب ساڑھے پانچ کروڑ لوگوں نے علاج کروایا ہے۔