دھندک کے مقام پرجموں پونچھ شاہرہ خستہ حالی کا شکار

سرنکوٹ// جموں پونچھ شاہرہ دھندک کے مقام پر نہایت ہی خسہ حالی کا شکا ر ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ڈرائیوروں اور مسافروں پر کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ گریف کی جانب سے بچھائی گئی غیر معیاری تار کول کی وجہ سے اب سڑک کی حالت خستہ ہو تی جارہی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ تال کول ایک ہی ماہ میں اکھڑ گیا ہے جس کی وجہ سے سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو تی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ کام کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے سڑک کی دوبارہ سے مرمت کیلئے حکم جاری کیا جائے ۔