کشتواڑ// پولیس تھانہ دچھن نے دچھن کے سوندر علاقے میں معمول کے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کوشراب سمیت گرفتار کرلیا۔ ایک مصدقہ اطلاع پر پولیس نے سوندر میں ایک خصوصی ناکا لگایا۔ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک شخص کو روک کر اس کے قبضے سے 11بوتلیں دیسی شراب برآمد کر لی۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنی شناخت صدام حسین ولد منگتا چوپان ساکن جنکپورکے طور پر ہوئی۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک مقدمہ زیر نمبر 5/2022 دفعہ 48 (a) ایکسائز ایکٹ پولیس تھانہ دچھن میں درج کیا اور تحقیقات شروع کردی گئی۔
دچھن میں شراب سمیت مزید ایک شہری گرفتار
