سرینگر//دو سابق ارکان پارلیمان، چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بارہمولہ، سابق ایم ایل سی اورسابق ڈپٹی میئر سرینگر میونسپل کونسل سنیچر کو پیپلز کانفرنس میں شامل ہوگئے۔
مذکورہ لیڈران میں جنوبی ضلع کولگام کے نذیر لاوے، شمالی ضلع کپوارہ کے فیاض میر،ڈی ڈی سی بارہمولہ کی چیئر پرسن سفینہ بیگ،مرتضی خان اور شیخ عمران شامل ہیں۔
اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے مذکورہ لیڈران کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پارٹی لوگوں کی توقعات پر پورا اترے گی۔