دوکاندار کی تعداد اُڑانے والے،2افراد سے 65ہزار روپے برآمد

اونتی پورہ//اونتی پورہ پولیس نے علاقے میں چوری کا ایک معمہ حل کرتے ہوئے دو افراد کو کرفتار کر لیاہے۔پولیس نے بتایاکہ 10دسمبر کو  اونتی پورہ تھانہ کو ایک شخص شبیر احمد پرے ساکن لارکی پورہ کی طرف سے شکایت ملی تھی کہ کچھ نامعلوم افراد نے ان کی دوکان سے نقدی چرالی تھی، جو اونتی پورہ کے مین بازار میں واقع ہے۔ پولیس نے اس مناسبت سے ایف آئی آر زیرنمبر 187اونتی پورہ تھانہ میں درج کیا گیا تھا۔تفتیش کے دوران افسران نے جائے وقوع کا جائزہ لیا اور دکان سے سی سی ٹی وی فوٹیج کوحاصل کرلیا۔ اس معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے اس جرم میں ملوث دو افراد کی شناخت کرلی گئی جن کی شناخت عمران احمد ملہ اور سید ظفر شاہ ساکنان یخوان پورہ پریہاسپورہ پٹن کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے 65000 روپے نقدی رقم کو برآمد کیا گیا۔ تفتیش کے دوران آلٹو گاڑی زیر نمبر DL2CAL-1974 استعمال کو بھی ضبط کیا گیا جسے ملزمین ایسے کاموں کے دوران استعمال میں لاتے تھے۔