دورجے نے وزیرا علیٰ کو ’کوآپریٹیو نیوز لیٹر “ کی جلد پیش کی

 سرینگر//محکمہ امداد باہمی نے اپنا نیوز لیٹر ” اوور کواپریٹیوز“ جاری کیا۔ نیوز لیٹر کی ایک جلد وزیر برائے امور باہمی اور امور لداخ چیرنگ دورجے نے وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی کو پیش کی۔ نیوز لیٹر میں ریاست میں محکمہ کی جانب سے امداد باہمی شعبے کو مستحکم بنانے کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات کی تفصیل دی گئی ہے ۔ وزیر مملکت برائے امداد باہمی میر ظہور احمد ، کمشنر سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت، سیکرٹری امدادباہمی اس موقعہ پر موجود تھے۔