رام بن //پولیس اسٹیشن رام سو کے ایک ایس پی او کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہونے کی اطلاع ملی ہے۔اطلاعا تکے مطابق مذکورہ ایس پی او جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر مگر کوٹ میں گشتی ڈیوٹی پرتھا کہ اچانک وہ بے ہوش ہوکر نیچے گر گیا۔اُسکے ساتھیوںنے اُسے فوری طور پر نزدیکی پرائمری ہیلتھ سنٹر رامسو میں منتقل کیا،جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔باور کیا جاتا ہے کہ مذکورہ پی ایس او کو دل کا شدید دورہ پڑ گیا ہوگا جسکی وجہ سے اسکی موت واقع ہوئی ہے۔تاہم ، پولیس نے موت کے اصلی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے اس سلسلہ میں سی آر پی سی 174کے تحت معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد آخری رسومات ادا کرنے کے لئے لواحقین میں سپرد کر دی گئی ہے۔.