عظمیٰ نیوز سروس
کولگام//جنوبی ضلع کولگام میں ایک پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ سلیکشن گریڈکا نسٹیبل آزاد حسین میر ولد غلام محی الدین میر اپنے گھر واقع وائی کے پورہ میں دل کا دورہ پڑا۔ پولیس اہلکار کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔انہوں نے مزید بتایاکہ ضلع اننت ناگ میں اپنے فرائض انجام دینے والا پولیس اہلکار چھٹی پر تھا۔