سرینگر//سرینگر ہارون شاہراہ پر شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر کے قریب اچانک بوسیدہ ہوچکے دو سفیدے بجلی کی ترسیلی لائنوں پر گرنے سے بلوارڈ شاہراہ پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا تاہم اس موقع پر کسی بھی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔سرینگر ہارون شاہراہ پر شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر کے قریب اچانک بوسیدہ ہوچکے دو سفیدے گرگئے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوکر رہ گئی۔اس بارے میں بلال احمد بٹ نامی شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 5بجکر 45 منٹ پر بوسیدہ ہوچکے دو سفیدے اچانک بجلی کی ترسیلی لائنوں (ہائی ٹینشن)پر گرگئے جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے شاہراہ پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔کچھ سکوٹر سوار اپنی موٹرسائیکلیں شاہراہ پر چھوڑ کر جان بچاتے ہوئے بھاگ گئے تاہم اس موقع پر کسی بھی قسم کی نقصان نہیں ہوگئی۔اس موقع پر ٹریفک کو دوسرے راستے کی جانب موڑ دیا گیا ۔