دنیشور شرما کے مجوزہ دورئہ کرگل کیلئے انتظامات

کرگل//ڈپٹی کمشنر و چیف ایگزیکٹیو آفیسرکرگل حاجی گلزار حسین کی صدارت میں مر کز کی طرف سے نامزد مذا کرات کاردنیشور شرما کے12مارچ 2018سے دو روزہ مجوزہ کرگل دورے کی انتظامات کے سلسلے میں ایک جائیزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میںمجوزہ دورے کے حوالے سے قیام وطعام،سکیورٹی اور دیگر درکار انتظامات کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ورے کے حوالے سے درکار تمام تر انتظامات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی آفیسران سے تلقین کی۔واضح رہے کہ مذکورہ دورے کے دوران دنیشور شرما مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر وفودسے ملاقات کرینگے۔