دنیشور شرما کی جموں آمد

 جموں//مرکز کے نامزد رابطہ کار دنیشور شرما 5فروری سے ریاست کے چار روزہ دورہ پر آ رہے ہیں۔ معتبر ذرائع نے بتایا کہ شرما پیر کے روز جموں پہنچیں گے اور اگلے چار دن تک جموں خطہ میں ہی قیام کریں گے تا کہ ریاست میں قیام امن کی کوششوں کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ 8فروری تک جموں میں قیام کے دوران شرما کشمیری پنڈت مائیگرنٹ، رفیوجیوں، طلباء اور سماجی تنظیموں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور اس دوران گورنر اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ شرما جنوری میں بھی ریاست کے دورہ پر آئے تھے لیکن طے شدہ پروگرام کے باوجود وہ جموںکے وفود کے ساتھ نہیں ملے تھے اور 24جنوری کو دہلی لوٹ گئے تھے۔