دنیا میں کورونا سے اموات 35 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن //دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 85 لاکھ 35 ہزار 322 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 35 لاکھ 47 ہو گئیں۔امریکہ میں اب تک 6 لاکھ 5 ہزار 208 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 39 لاکھ 47 ہزار 189 ہو چکی ہے۔ بھارت میں 3 لاکھ 11 ہزار 421 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 71 لاکھ 57 ہزار 795 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ برازیل میں 4 لاکھ 52 ہزار 224 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 61 لاکھ 95 ہزار 981 ہو گئی۔فرانس میں مجموعی اموات 1 لاکھ 8 ہزار 879 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 56 لاکھ 9 ہزار 50 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 46 ہزار 621 تک جا پہنچی ہیں
 جبکہ کیسز 52 لاکھ 3 ہزار 385 ہو چکے ہیں۔روس میں کل اموات 1 لاکھ 19 ہزار 194 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 17 ہزار 795 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 739 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 67 ہزار 310 ہو چکی ہے۔اٹلی میں اموات کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 501 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 41 لاکھ 97 ہزار 892 ہو گئے۔سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 278 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 460 تک جا پہنچی ہے۔ چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 19 ہو چکی ہے جبکہ کْل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔