ادھر //کولگام ضلع کے ڈی ایچ پورہ علاقے کے کھل احمد آباد گائوںمیں منگل کو ایک نوعمرطالبہ پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ طالبہ کو گھرمیںبے ہوش ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہاںڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔16سالہ دوشیزہ 11ویں جماعت میں زیرتعلیم تھی ۔ایک اوررپورٹ میں بتایاگیاکہ وہ گھرکے ایک کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئی ۔رپورٹ میں بتایاگیاکہ اس کی موت کے درپردہ محرکات اوروجوہات ابھی تک واضح نہیں ہوئے اور حکام اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ قانونی اورطبی لوازمات کو مکمل کرنے کے بعدلاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ادھر مہجور نگر سرینگر کی فرینڈزکالونی میں پیر کو رات دیر گئے ایک22 سالہ نوجوان کی لاش ملی۔ حکام نے بتایا کہ ایک22 سالہ نوجوان کو فرینڈز کالونی مہجور نگر میں بے ہوشی کی حالت میں پڑا پایا گیا۔اسے فوری طور پر صدر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔موصوف کی شناخت نعیم احمد ساکن مہجور نگر سرینگر کے بطورہوئی ہے۔(جے کے این ایس)