دل کا دورہ پڑنے سے جواں سال جونیئر انجینئر کی موت

 
 
 بانہال // بانہال میں ایک جونیئر انجینئرکی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق بانہال کے کسکوٹ علاقے سے تعلق رکھنے والے محکمہ تعمیرات عامہ کے جوان سال اور شریف النفس جونیئر انجینئر جمشید احمد خان کی پیر کی صبح اچانک وفات سے پوار بانہال اور متعلقہ محکمہ سکتے کے عالم میں ہے ۔
 
 مرحوم کے قریبی دوستوں نے کشمیر عظمی کو بتایا مرحوم جمشید خان کل یعنی اتوار کے روز دن بھر کے معمولات کے کام خوش اسلوبی سے انجام دینے کے بعد گھر پہنچا، اپنی گاڑی پارک کی اور معمول کے مطابق رات کا کھانا کھانے کے بعد اپنے کمرے میں سوگئے۔ 
 
مرحوم جمشید خان آج صبح نیند سے اٹھے ہی نہیں بلکہ موت کی ابدی نیند سو چکے تھے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ نیند میں ہی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔