سرینگر/دلی پولیس کی سپیشل سیل کے ہاتھوں ایک مقامی نوجوان کی گرفتاری کیخلاف شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سمبل میں سوموار کو احتجاجی ہڑتال رہی اور مظاہرے ہوئے۔
ہلال احمد بٹ ساکنہ وانی محلہ سمبل نامی نوجوان کو دلی پولیس نے گذشتہ ہفتے گرفتار کرلیا۔
ہلال کے قریبی رشتہ داروں، مقامی ٹریڈرس اور سومو ڈرائیوروں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور ہلال کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
ہلال کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ دلی پولیس کی ایک ٹیم نے مقامی پولیس اور فوجی اہلکاروں کے ہمراہ آکر اُسے کوئی وجہ بتائے بغیرگرفتار کرکے دلی منتقل کرلیا ۔
انہوں نے ہلال کی معصومیت کی دہائی دیتے ہوئے اُن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
قصبہ میں ہلال کی گرفتاری کیخلاف ہڑتال کی وجہ سے معمولات متاثر ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلال کو ایف آئی آر نمبر17/2019گرفتار کرلیا گیا ہے جو دلی پولیس کی سپیشل سیل میں درج ہے۔
ہلال کو کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ہی پوچھ تاچھ کیلئے دلی منتقل کیا گیا ہے۔