مینڈھر//مینڈھر کے ساگرہ گائوں کے لوگوں نے دفعہ35-Aکے تحفظ پر زور دیاہے ۔گزشتہ روز ساگرہ گرائونڈ میں ایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولاناجاوید رضانعیمی امام وخطیب جامع مسجد زیارت و دیگر مقررین نے کہاکہ اس دفعہ کو ختم کرنے غلطی نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس کسی کوختم کرنے کے بجائے مزید مضبوط کیاجائے تاکہ جموں کشمیر کا ملک کے ساتھ رشتہ مضبوط ہوسکے تاہم ایک سازش کے تحت اسے عدالتی سہارالیکر ختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں جنہیں کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر سرکارنے اس دفعہ کو توڑا تو اس کا کشمیر پرکوئی حق نہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ الحاق ہے جس کا احترام جموں و کشمیر ی عوام کرتی ہے۔ ان کاکہناتھا کہ اگرہندوستان نے اس آئین کو توڑنے کی غلطی کی تو عوام جموں کشمیر کفن باندھ کر سڑکوں پر اتر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کشمیر کی عوام مایوس ہے اوراگر ان دفعات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو خطہ لداخ اور پیر پنچال میں بھی کشمیر جیسے حالات ہو جائیں گے اور اس کی ذمہ داری گورنرجموں کشمیر پر عائد ہو گی ۔اس موقعہ پر سرفرازاحمدخان ،قادری خادم مدرسہ فیضان اولیاء ، مولوی محمد حسین ،چوہدری محمد خالد ،نور محمد ملک، سرپنچ آفتاب خان ، چوہدری محمد فاروق، چوہدری افتخار اور مولوی طالب نے بھی خطاب کیا۔