عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ’’ہم نے دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور جموں کشمیر سے دہشت گردی ختم ہو گئی ‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ ہم نے وعدہ کیا ہے کہ 31 مارچ 2026 تک نکسل ازم کا بھی مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کی ترقی کے بغیر ہندوستان کی ترقی ممکن نہیں ہے اور ریاست میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت اسے پورا کرے گی۔ شرڈی میں ریاستی بی جے پی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مہاراشٹر کے لوگوں نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ پوار اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر ادھو ٹھاکرے کو گزشتہ سال کے انتخابات میں خاندانی اور دھوکہ دہی کی سیاست کو مسترد کرکے ان کی جگہ دکھائی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات نے مہاراشٹر میں عدم استحکام کی سیاست کا بھی خاتمہ کر دیا جو 1978 میں شروع ہوئی تھی۔ بی جے پی کارکنوں کو ریاست میں پارٹی کی زبردست جیت کے حقیقی معمار بتاتے ہوئے امیت شاہ نے کہا ’’آپ پنچایت سے پارلیمنٹ تک پارٹی کی جیت کے سہولت کار ہیں۔ آپ کو بی جے پی کو ناقابل تسخیر بنانا ہوگا تاکہ کوئی دوبارہ اسے دھوکہ دینے کی ہمت نہ کرے‘‘۔انہوں نے بی جے پی کارکنوں سے کہا کہ وہ بوتھ سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے پر توجہ دیں اور خواتین اور کسانوں کو بڑی تعداد میں شامل کریں۔انہوں نے کہا ’’ وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی سکیمیں وضع کی ہیں‘‘۔امیت شاہ نے کہا ’’وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ رام لیلا 550 سال بعد ایک خیمے سے مندر میں چلے جائیں‘‘۔انہوںنے کہا’’ دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا گیا اور جموں کشمیر میں دہشت گردی ختم ہو گئی۔ ہم نے وعدہ کیا ہے کہ 31 مارچ 2026 تک نکسل ازم کا خاتمہ کر دیا جائے گا‘‘۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ مہاراشٹر کی ترقی کے بغیر ہندوستان کی ترقی ناممکن ہے اور ریاست میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت اسے پورا کرے گی۔انہوں نے یقین دلایا کہ بی جے پی اگلے ماہ ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔